آفتاب بیگ قادری July 30, 2023۔۔ڈیلی پاکستان نیوز
یہ صاحب لکھتے ہیں کہ:
حضرت لعل عیسن اپنے دور کے بہت بڑے ولی کامل اور عاشق رسول ﷺ تھے، ان ہی کی روحانی تربیت اور دین کی تبلیغ و محبت کی وجہ سے کوٹ کروڑ کی شہرت دور دور تک تھی اور کوٹ کروڑ آپ کے نام کی مناسبت سے کروڑ لعل عیسن مشہور ہوا۔ روایت کے مطابق آپ نے دریائے سندھ کے کنارے کھڑے ہو کر ایک کروڑ مرتبہ سورہ مزمل کا وظیفہ کیا جس کی مناسبت سے کوٹ کروڑ کا نام لعل عیسن مشہور ہوا۔
ایک کروڑ مرتبہ سورت یسین ، اور سورت اخلاص پڑھنے کا بھی ذکر ااتا ہے، اور اچھے بھلے تعلیم یافتہ لوگ بھی اس ڈرامہ بازانہ جھوٹ کو سچ مانتے ہیں۔
اگر ایک مرتبہ سورت مزمل پڑھنے میں3 منٹ لگے تو اس طرح ایک کروڑ مرتبہ پڑھنے میں پورے 58 سال مسلسل بلا کسی وفقے، نیند،بیوی کا حق پورا کئے بغیر، کھانے، پینے، اور بیت الخلاء جانے بغیر 58 سال لگیں گے۔
اہم بات یہ کہ اس دوران نماز جیسی فرض اور ناقابلِ معافی عبادت کا بھی وقت نہیں ملے گا۔ہم ایسے کرامات کو ڈرامہ بازی اور ایسے جعلی صو فیاءبہروپئے تو اسی لئے کہتے ہیں۔
تیسری اہم بات یہ کہ پھر اس کی اولاد کہاں سے پیدا ہوئی؟ کیا ایسے لوگوں کی بیویاں ادھر اُدھر منہ ماریاں کرتی رہتیں؟
چوتھی بات یہ کہ وہاں کے لوگ کہتے ہیں بابا کی پیر کا گوشت مچھلی کھا گئے تھے، مگر اسے پتہ نہ چلا تھا۔
موجودہ جو مشرک پیرانِ باطل ہیں، سو سال بعد یہی لوگ بھی اس طرح مشہور ہوں گے کہ یہ اتنے پہنچے ہوئے تھے، ان کی فلاں فلاں کرامت ہے، ذرا یہ لوگ سامنے آئیں، اور کیمرے کے سامنے ایسی کرامت پیش کرے۔
کیمرے کی ایجاد نے نام نہاد جعلی اور مشرک صوفیاء(جن کو اولیاء سمجھاجاتا ہے) کی جعلی کرامات اور من گھڑت دعوؤں کی پول کھول دی ہے۔