راجہ مروٹ کا جعلی قصہ…. سلطان باھو کی اولاد کا جھوٹا مذہب
چونکہ تصوف میں جھوٹ جائز سمجھا جاتا ہے اس لئے ہر دور میں گزرے صوفیاء کی… پیدائش،… اُن کے والدین، …خاندان،… اُن کی تعلیم و تربیت، …چند دنوں میں حفظِ قرآن،… ایک دن میں دو ، دو ، تین تین مرتبہ قرآن پاک ختم کرنےجیسے من گھڑت مناقب گھڑے جاتے رہے ہیں تاکہ جاہل عوام کو’’جعلی بزرگی ‘‘کا جھانسہ دے کر کر اُن کی خون پسینے کی کمائی آسانی سے مزار پر لگے صندوق یا آستانوں پر بیٹھے نام نہاد طبقہ زہاداور جاہل صوفیاء ، گدی نشین دین فروش ٹھگوں کی تجوریوں میں منتقل ہوسکے۔
اس مستقل رجحانِ صوفیاء کے تسلسل کی ایک کڑی سلطان باہو کے والد بازید محمد کے بارے میں جعلی مناقب پر مبنی جھوٹے قصے ہیں۔
قارئین! یہ بات یاد رکھیں کہ کہ اُصولِ حدیث کی رُو سے وہ راوی مجہول ہے جسے… علمائے حدیث نہ جانتا ہو ،اور نہ…. وہ علمِ حدیث میں مشہور ہو ،… اور صرف ایک راوی کی روایت سے اس کی حدیث منقول ہو، یا …سرے سے اس راوی کا نام و نسب ہی معلوم نہ ہو۔
اس لئے ایسے مجہول الحال راوی کی روایت قطعاََ ناقابل قبول ہو تی ہے،اور اسے بطورِ دلیل قبول نہیں کیا جاتا۔
لہذا بازید محمد کا حال بھی یہی ہے ،… اس کا بھی کوئی حال احوال معلوم نہیں اس لئے صوفیاء کی غلو پرستانہ منقبت جیسے وہ… حافطِ قرآن تھا، …فقیہ تھا،
…صوفی تھا،… بزرگ تھا،… شاہجہان کے حکم پر راجہ مروٹ پر اکیلے حملہ آور ہوا تھا،…. اور راجہ کے دربارریوں پر کپکپی طاری ہوگئی تھی وغیرہ
خرافات صرف اس لئے گھڑے گئے ہیں تاکہ عوام کی ذہنوں میں سلطان باہو کی جلالتِ شان بٹھائی جا سکے۔
جھوٹ کے پلندے یعنی ’’مناقبِ سلطانی سلطان حامد بن شیخ باہو‘‘ میں لکھا ہے کہ:
’’…دل میں یہ قصد لے کر ایک دن آپ رحمہ اللہ کسی کو بتائے بغیر گھر سے نکل کھڑے ہوئے اور ملتان پہنچے۔ چونکہ آپ رحمہ اللہ فوج چھوڑ کر گئے تھے اور سلطنتِ دہلی سے آپ کا حلیہ مشتہر کیا جا چکا تھا اس لیے سرکاری اہلکار آپ کی تلاش میں تھے۔ ملتان میں آپ پہچان لیے گئے اورحاکم ِملتان کے سامنے پیش کئے گئے۔ جب ملتان کے حاکم نے حضرت بازید محمد کا چہرہ مبارک، لباس، آلاتِ جنگ اور سواری کی گھوڑی (شیہن) دیکھی تو آپ سے بہت متاثر ہوا اور آپ کا دو روپیہ یومیہ وظیفہ مقرر کیا۔ آپ ملتان میں ایک مکان کے اندرتنہائی میں یادِ الٰہی میں مشغول ہو گئے اور بالآخر ولی اللہ اوربارگاہ الٰہی کے مقبول بندے ہوئے۔
…. ملتان میں قیام کے دوران حاکمِ ملتان اور راجہ مروٹ کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔چونکہ آپ تنہا ملازم تھے اس لیے اس خدمت کے لیے آپ کو کسی نے یاد نہیں کیا۔آپ خود بخود گھوڑی پر ضروری اسباب باندھ کر اور ہتھیار لگا کر ملتان کے حاکم کی خدمت میں پہنچے، اور کارِخدمت کی درخواست کی۔
حاکم نے پوچھا کہ : “آپ لشکر میں کس برادری کے جتھہ میں شریک ہو کر جنگ کریں گے؟”
“عرض کیا: “چونکہ میں اکیلا تنخواہ کھاتا رہا ہوں، اب جو کچھ مجھ سے ہوگا اکیلا ہی خدمت کروں گا۔”
آپ کی یہ بات سن کر دربار کے تمام امرا ءمسکرا ئے۔
حاکم نے کہا : “کوئی مضائقہ نہیں جس طرح یہ مرد کہے اسی طرح کرنا چاہیے۔ ‘‘
پھر آپ نے عرض کی کہ: ’’ایک شخص راستہ کا واقف اور ایک تصویر راجا مروٹ کی عنایت ہو۔‘‘
چنانچہ دونوں چیزیں مہیا کردی گئیں۔ آپ سلام کر کے روانہ ہوئے اور جب قلعہ مروٹ کے قریب پہنچے تو ساتھی کو رخصت کیا اور خود شہر کی راہ لی اور ایک ہی چھلانگ میں آپ کی گھوڑی قلعہ کی فصیل پار کر گئی۔
قدرتِ خداوندی دیکھیے کہ آپ سیدھے راجا مروٹ کی کچہری میں جا ٹھہرے اور سب درباریوں کی موجودگی میں راجا کا سر کاٹ کر قربوس سے لٹکے ہوئے توبڑا میں رکھ لیا۔
اس اچانک اُفتاد سے تمام درباریوں پر حالتِ سکتہ طاری ہو گئی اور کسی کو آپ کی طرف بڑھنے کی جرأت نہ ہوئی۔
شہر کے تمام دروازے بند کر دئے گئے تاکہ آپ فرار نہ ہو سکیں۔ لیکن آپ کی شاہین گھوڑی پھرایک ہی چھلانگ میں قلعے کی فصیل پھلانگ گئی۔
بازید محمد جب ملتان کے حاکم کے دربار میں راجا مروٹ کا سر اکیلے لے کر داخل ہوئے تو آپ کی یہ کرامت دیکھ کر حاکم حیران رہ گیا۔
آپ رحمہ اللہ کے اس کارنامے کی شہرت جب دہلی کے دربار تک پہنچی تو پہچان لیے گئے اور شاہجہان نے آپ کو واپس بلوایا۔ آپ نے معذرت کی اور کہا کہ باقی عمر یادِ خدا میں بسر کرنا چاہتا ہوں۔ لہٰذا ان کی سابقہ خدمات کے پیشِ نظر یہ درخواست نہ صرف منظور ہوئی بلکہ شور کوٹ کی جاگیر بھی انہیں عطا ہوئی جس کا رقبہ 25ہزار ایکڑ زمین پر مشتمل تھا۔ آپ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ انگہ کو چھوڑ کر شورکوٹ میں رہائش اختیار کرلی۔ مناقبِ سلطانی سے بس اتنا
معلوم ہوا ہے کہ بازید محمد کا انتقال سخی سلطان باھو کے بچپن میں ہی ہو گیا تھا۔
لیکن مائی صاحبہ اس وقت بھی زندہ تھیں جب سلطان العارفین سخی سلطان باھو کی عمر مبارک 40سال تھی۔
سلطان باھو کے والدین کے مزار مبارک شورکوٹ شہر میں ہیں اور مزار مبارک ماں باپ سخی سلطان باھو کے نام سے مشہور و معروف ہیں۔ ‘‘ (مناقبِ سلطانی، مؤلف سلطان حامد بن شیخ باہو، باب: اول، فصل: دوم)
راجہ مروٹ کی قتل کی حقیقت…. اور اس جھوٹ کا آپریشن
پہلی جھوٹ: شاہجہانی فوج میں اہم عہدے پر فائز رہا تھا مگر بہاولپور میں قلعہ مروٹ کے لئے راستے کا واقفِ کار شخص چاہئے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ صاحب کسی بڑے افسر کے گھر میں خانساماں رہا تھا ، ساری ملازمت کے دوران، کہ قلعے کا راستہ معلوم نہ تھا۔
دوسری جھوٹ: تاریخی روایات کے مطابق، مہروٹ بھارت میں واقع چتوڑ نامی علاقے کار اجپوت حکمران تھا۔ اسی کے نام پر چولستان (صوبہ پنجاب،بہاولپور) میں واقع تاریخی قلعہ مروٹ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ سینکڑوں سال پہلے چتوڑکے راجہ مہروٹ نے راجھستان(انڈیا) میں راجا چچ سے جنگ لڑی تھی۔اس کے بعد اس قلعہ کا نام قلعہ مہروٹ رکھا گیا جو بگڑ کر قلعہ مروٹ بن گیا ۔ قلعہ مروٹ بہاولپور سے 120 کلومیٹر دور ہے۔
Marot was established by Mahrut, known as the ruler of Chittor, who engaged in a battle against Chach, the Sindh usurper, in 621 AD. Mahrut also had ties to Sahi Rai of Sindh.
(Reference: The Eroding Significance of Bahawalpur State’s Time Honored Defence Structure: A Case Study of Marot Fort under British Protectorate, pages: 329 to 335)
قلعہ مروٹ کو چِتوڑ کے راجہ مہروٹ نے تعمیر کرایا تھا جو 621 عیسوی میں سندھ پر قبضہ کرنے والے راجہ چچ کے ساتھ بسرِ پیکار رہا۔راجہ مہروٹ کے سند ھ کے ساہسی رائے کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔
چچ نامہ میں لکھا ہے کہ:
رائے ساہسی سندھ کا حکمران تھا، چچ اس کی دربار میں حاجب رام کی سفارش سے پہنچا، حاجب رام کی وفات کے بعد اسے وزیر بنا دیا گیا، پھر رائے ساہسی کی وفات پر چال چل کر اس کی بیوی ، جو چچ کی عاشقہ تھی، کو سندھ کا حکمران بنادیا۔‘‘ (چچ نامہ، ص:60 تا 66)
کسی زمامے میں اس قلعہ کے دروازے پر ایک کتبہ لکھا تھا:
اس کتبہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ قلعہ جام سومرا کے قبضہ میں رہ چکا تھا اوراس نے 1491 عیسوی میں اس کی مرمت کرائی تھی۔اس قلعہ کے اندر ایک مسجد شاہ مردان مشہور ہے۔ اس پر تحریر ہے:
’’تبا شد ایں مسجد مبارک دردور جلال الدین محمد اکبر بادشاہ غازی ،شاہ محمود الملک،حاکم محمد طاہر،اہل فرمائش سید نصراللہ۹۷۶ھ تمام شد۔‘‘
اور جس راجہ چچ کے ساتھ راجہ مروٹ نے جنگ لڑی تھی، وہ راجہ داہر کا باپ تھا ، جس نے سندھ اور راجھستان پر 631 عیسوی سے 671 عیسوی تک
حکومت کی تھی۔
لہذا راجہ مروٹ، سلطان باہو کے مجہول الحال والد سے تقریباً 950 سال پہلےتقریباً 631 اور 671 عیسوی کے درمیان گزرا ہے۔
پیری مریدی کے اس ناجائز کاروبار کا کرشمہ دیکھئے کہ جس راجہ مروٹ کو بازید محمد نے 1628 کے بعد شاہجہان کے دورِ حکومت میں کراماتی انداز میں قتل کیا، وہ بے چارہ کئی سو سال پہلے گزرا ہے۔
اور جس بازید محمد کا گھوڑا کئی درجن فٹ اُونچی دیواروں کو کراماتی انداز میں پھلانگ کر سیدھا راجہ مروٹ کے سامنے پہنچا ،وہی بازید محمد شاجہان کے بیٹوں
کے درمیان تحت کی لڑائی میں شاہجہان کی کوئی مدد نہ کرسکا،جب1658 میں اورنگزیب عالمگیر نے اپنے بھائیوں کو شکست دی اور اپنے والد شاہ جہان کو
مناقبِ سلطانی، مؤلف سلطان حامد بن شیخ باہو، سے اتنا معلوم ہوا ہے کہ بازید محمد کا انتقال سلطان باھو کے بچپن میں ہی ہو گیا تھا۔
شاہ جہان 14 فروری 1628 عیسوی کو تحت نشین ہوا، اور 1658 تک ہندوستان کی مغلیہ سلطنت کا حکمران رہا ، 1658 میں اس کے بیٹے اورنگزیب عالمگیر نے اسے تحت سے معزول کرکے آگرہ کے قلعے میں قید کیا، اور اسی قید کے دوران 1666 میں انتقال کر گیا۔
یہ کیسے وفاداری تھی کہ(جھوٹ موٹ) راجہ مروٹ کو شاہجہان کی طرف سے ملتان کے گورنر کے حکم پر قتل کیا مگر جب شاہ جہان خود مصیبت میں پھنس گیا تو اس کی کوئی مدد نہ کر سکا۔ اس لئے یہ بات حقیقت سے بھی زیادہ حقیقت ہے کہ مسلمان کی ایمان، عقیدے اور عمل کی پختگی کو نقصان پہنچانے کے لئے تصوف زہرِقاتل کی حیثیت رکھتی آ رہی ہے۔
قلعہ مروٹ کے بارے میں مقامی باشندوں کی طرف سے یہ بھی مشہور کرایا گیا ہے کہ یہاں مسجد میں سیدناعلی رضی اللہ عنہ نے دو نفل ادا کئے تھے۔ اسے مسجدِ شاہِ مردان کہتے ہیں ۔سعدی کی نظموں میں شاہ مردان کا لقب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لئے استعمال ہوا ہے۔ (بوستان،ص:62)
اس کے علاوہ ملا حسین واعظ کاشفی (متوفی: 910ہجری) نے فتوت نامہ سلطانی جو جوان مردی اور مردانگی کے آداب کے بارے میں لکھا ہے اس میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر شاہ مردان کے طور پر کیا ہے۔اس لئے وہاں حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا جعلی دربار بنا کر کاروبار شروع کیا ہوا ہے۔
یہ من گھڑت قصہ مزار کو کی کمائی میں اضافہ کرنے کے لئے قبر فروشی کے ہتھیار کے طور پر سلطان باہو کے معتقدین یا اس کے خاندان کے جعلی سادات نے مشہور کرایا بلکہ اپنی من گھڑت کتابوں میں لکھا ہے کہ سلطان باہو کا والد بازید محمد شاہجہان کے فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھا، اور اس نے شاہ جہان کے حکم پر ملتان کے راجہ مروٹ کو قتل کرکے اس کا سر دربار میں پیش کیا تھا۔